ہومUncategorizedپاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم عہدوں پر ردوبدل متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم عہدوں پر ردوبدل متوقع

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں پر ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ موجودہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے لیے سابق کپتان محمد حفیظ کا نام زیر غور ہے جبکہ یونس خان کو بھی اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ جمعے اور ہفتے کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوں گے جن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے نئے کپتان کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں