ہومانٹرنیشنلنیتن یاہو ایران سے ہار چکے ہیں: اسرائیلی مصنف

نیتن یاہو ایران سے ہار چکے ہیں: اسرائیلی مصنف

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی مصنف اور کالم نویس گڈیون لیوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اب یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ ایران سے ہار چکے ہیں۔ لیوی نے یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ شکست کو تسلیم کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

گڈیون لیوی نے وضاحت کی کہ نیتن یاہو کی زندگی کا مشن ایران کو شکست دینا تھا، مگر جنگ کے دو مراحل کے بعد وہ اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ ان کا مشن ادھورا رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف اب تک کوئی مقصد حاصل نہیں کیا ہے۔ لیوی نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو کے مشیر، جو امریکا کو نظر انداز کر کے ایران سے لڑنے کا مشورہ دیتے ہیں، اسرائیل کے لیے تباہی کا سامان کر رہے ہیں۔

اسرائیلی مصنف نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مزید کوئی حملہ کیا تو بھی ایران کو شکست دینا ممکن نہیں ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں