ہومانٹرنیشنلچین کی ایران، امریکا اور اسرائیل کے تنازع پر سفارتی حل...

چین کی ایران، امریکا اور اسرائیل کے تنازع پر سفارتی حل کی اپیل

بیجنگ (لارڈ میڈیا): چین نے مشرق وسطیٰ میں بہتر حالات کے لئے سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تین ماہ سے جاری امریکا، اسرائیل اور ایران کے تنازع نے خطے کو متاثر کیا ہے اور فوجی کارروائیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے اہم مرحلے میں کسی بھی فوجی تنازع کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔ چین نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور دشمنی کے اقدامات کو روکیں۔ ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال میں ایسے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آسکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حوالے سے گڈیون لیوی نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنا ان کا مشن تھا، لیکن جنگ کے دو مرحلوں کے بعد ان کے مشن کو روک دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں