پشاور (لارڈ میڈیا): وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ مینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کی واضح اجازت کے باوجود انہیں ایف آئی اے امیگریشن نے فلائٹ پر سوار ہونے سے روک دیا۔
مینا خان نے کہا کہ وہ جرمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر بیرون ملک جارہے تھے جہاں دورے کے دوران کئی اہم سرکاری و تعلیمی معاملات طے کئے جانے تھے۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک میں ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مینا خان کو سرکاری فرائض کے سلسلے میں بیرون ملک دورے کی اجازت دے رکھی تھی۔


