ہومUncategorizedپی ٹی اے نے سم ڈس اون مدت 365 دن کر دی

پی ٹی اے نے سم ڈس اون مدت 365 دن کر دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم ڈس اون پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے مدت کو 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اب فعال سم کارڈز کو ایک سال تک ڈس اون یا کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشنز کو روکنا ہے۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ گورنمنٹ افیئرز ڈویژن، احمد شمیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت صارفین اب ایکٹیویٹ کی گئی سم کو ایک سال تک ڈس اون نہیں کر سکیں گے۔ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر جاری ایڈوائزری میں بھی اس تبدیلی کی وضاحت کی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بائیومیٹرک تصدیق میں احتیاط برتیں اور شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کریں۔ یہ معلومات ویب سائٹ cnic.sims.pk کے ذریعے یا 668 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں