ہومUncategorizedنیشنل ہائی وے اتھارٹی اجلاس میں مانسہرہ سے کاغان اور چلاس تک...

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اجلاس میں مانسہرہ سے کاغان اور چلاس تک 172 کلومیٹر موٹروے کی منظوری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں مانسہرہ سے کاغان اور چلاس تک 172 کلومیٹر موٹروے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ سیاحت، روزگار اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت موٹروے کی مجموعی لمبائی 172 کلومیٹر ہوگی جس سے مانسہرہ سے کاغان اور چلاس کا فاصلہ تقریباً 120 کلومیٹر تک کم ہو جائے گا۔ موٹروے کی تعمیر دو مراحل میں ہوگی، پہلے مرحلے میں مانسہرہ سے کاغان، ناران اور بابوسر ٹاپ، جبکہ دوسرے مرحلے میں بابوسر ٹاپ سے چلاس تک موٹروے بنے گی۔

اس منصوبے میں 13.5 کلومیٹر طویل بابوسر ٹنل بھی شامل ہے جو ملک کی سب سے لمبی سرنگ ہوگی۔ نئی موٹروے مغربی چین کو براہِ راست کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں سے جوڑنے کا ذریعہ بنے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ شاہراہ بحیرہ عرب سے مغربی چین تک پہنچنے کا تیز ترین، مختصر ترین اور کم لاگت والا راستہ ثابت ہوگی اور سامان کی ترسیل کا وقت کم ہوگا۔

یہ موٹروے جدید سہولیات کی حامل ہوگی اور قومی ترقی، علاقائی رابطوں اور اقتصادی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں