ہومUncategorizedفیفا ورلڈکپ 2026 میں نئے قوانین نافذ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں نئے قوانین نافذ

زیورخ (لارڈ میڈیا): فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں نافذ ہوں گے۔ فیفا اور انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ نے ان قوانین میں تبدیلیوں کا مقصد کھیل کی رفتار بڑھانا اور شائقین کے تجربے کو بہتر بنانا بتایا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق، کھلاڑیوں کو تھرو اِن یا گول کِک میں پانچ سیکنڈ سے زائد تاخیر پر مخالف ٹیم کو فائدہ دیا جائے گا۔ کھیل کے دوران فزیو سے علاج کروانے والے کھلاڑی کو ایک منٹ کے لیے میدان سے باہر رہنا ہوگا، جبکہ کچھ مخصوص صورتوں میں گول کیپرز کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت جھگڑے یا تنازع کے دوران منہ ڈھانپ کر جملے کسنے والے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ مل سکتا ہے۔ وی اے آر کے اختیارات میں توسیع کر دی گئی ہے، کارنر کک کے فیصلے اور دوسرے یلو کارڈ کی صورت میں ری ویو لیا جا سکے گا۔

متبادل کھلاڑی کے لئے میدان چھوڑنے کا وقت 10 سیکنڈ ہوگا، ورنہ انکی ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ علاوہ ازیں ہر ہاف میں تقریبا 22 ویں منٹ پر تین منٹ کا ہائیڈریشن بریک دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں