کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی مالی طور پر کمزور مردوں سے نہ کریں۔ نمرہ خان نے حالیہ پوسٹ میں مالی طور پر کمزور لڑکوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور والدین کو ایسے لڑکوں سے بچنے کی تاکید کی۔
ان کی دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد نمرہ خان کی جانب سے مبہم پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے بہتر ہے کہ وہ تنہا اور خودمختار زندگی گزاریں بجائے کسی غلط شخص سے شادی کرنے کے۔
اداکارہ نے زور دیا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت کو اہمیت دی جائے۔ یہ پیغام انہوں نے ایک وائرل پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا تھا جس میں والدین کو بیٹیوں کی شادی مالی طور پر محتاج مردوں سے نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


