ہومUncategorizedپنجاب میں شریمپ فارمنگ کیلئے 30 ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کی...

پنجاب میں شریمپ فارمنگ کیلئے 30 ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کی منظوری

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے صوبے میں شریمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے 30 ہزار ایکڑ اراضی پر منصوبہ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مظفرگڑھ اور سرگودھا میں پائلٹ منصوبوں کے بعد جدید مشینری اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شریمپ ایکوا کلچر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 5 ہزار 500 ایکڑ پر ایک ہزار شریمپ فارمز تیار کیے جا چکے ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی معاونت سے 40 ہزار ممکنہ سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مظفرگڑھ میں 737 تالاب قائم کیے جائیں گے، جبکہ ایک ہیچری بھی بنائی جائے گی۔

علی والا میں شریمپ پروسیسنگ پلانٹس اور پاکستان کی پہلی شریمپ ڈائیگناسٹک لیبارٹری قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سرگودھا میں 500 ایکڑ اراضی پر شریمپ فارمنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جہاں پروسیسنگ پلانٹ اور ایکوا کلچر مال بھی قائم کیے جائیں گے۔

مظفرگڑھ میں جدید مشینری کے کامیاب تجربات کیے گئے ہیں اور 100 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے میں مقامی فارمرز اور یونیورسٹی گریجویٹس کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں