تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو ایران کے ساتھ مفاہمت پر مجبور کیا ہے اور موجودہ صورتحال معاہدے کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایران اور عمان کی مشترکہ گائیڈلائنز پر عمل کرنا چاہیے تھا، جس کی خلاف ورزی پر ایران نے ردعمل دیا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کی ضرورت ہے اور اس پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران وقار اور فخر کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
ایرانی صدر نے امریکا کو مجرم اور استعماری حکومت قرار دیا اور کہا کہ امریکا سے متعلق ایران کا رویہ نہیں بدلا۔ انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل داخلی تقسیم کا ہربہ استعمال کر سکتے ہیں۔
پزشکیان نے کہا کہ قومی اتحاد و مزاحمت ملک کی سکیورٹی کے لیے ضروری ہیں اور ایرانی عوام کو استقامت جاری رکھنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو دھمکایا نہ جائے اور اس کے اتحادیوں پر جنگ ختم کی جائے۔


