ہومUncategorizedدھرنے کا 3،4 دن میں حل نکلا تو 20 یا 21 اگست...

دھرنے کا 3،4 دن میں حل نکلا تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں الیکشن ممکن، مصطفیٰ مغل

مظفر آباد (لارڈ میڈیا) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگر تین چار دنوں میں دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ میں الیکشن ممکن ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر باغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی پہنچ چکی ہے اور پولنگ میٹریل کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 اہلکار تعینات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 اور 10 اگست کو باغ و حویلی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگلے سات دن میں راولاکوٹ میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان ممکن ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے الزامات کا جواب نہیں دیا جا سکتا، اور الیکشن مکمل ہونے پر ہی حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں