لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متعدد قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ ان میں حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، اور شاداب خان شامل ہیں جنہیں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
ان کھلاڑیوں کے این او سی 19 اگست سے 21 ستمبر تک مؤثر ہوں گے، جبکہ اسپنر نعمان علی کو لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی ملا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 7 اگست سے 20 ستمبر جبکہ عثمان طارق 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیل سکیں گے۔ اسامہ میر کو بھی 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
پی سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک مصروفیات کے بعد عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔


