ہومUncategorizedکراچی شفیق موڑ پر انسداد تجاوزات آپریشن کی مزاحمت، 33 افراد گرفتار

کراچی شفیق موڑ پر انسداد تجاوزات آپریشن کی مزاحمت، 33 افراد گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): شفیق موڑ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے مزاحمت میں پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مشتعل افراد نے شاہ ولی اللہ روڈ اور ایف بی ایریا انڈسٹریل روڈ کو بند کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں ہوٹل مالک محمد ہاشم سمیت 33 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کے دوران ایس ایچ او حیدری مارکیٹ عدیل احمد کے کندھے میں فریکچر آیا جبکہ کانسٹیبل آصف بھی زخمی ہوئے، اس کے علاوہ سول انتظامیہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر شاہ 4 سے 5 مسلح سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ موقع پر پہنچا اور مشتعل افراد کو جمع کرکے 100 سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم بنا دیا، جس کے بعد پولیس نے جعفر شاہ سمیت مزید 30 افراد کو گرفتار کر لیا۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ سمن آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں