بنگلورو (لارڈ میڈیا) : بنگلورو کے علاقے کمبالگوڈو میں 24 سالہ دھیرج کمار نے اپنی بیوی ریما کماری کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا۔ دھیرج کمار واقعے کے بعد اپنی آبائی ریاست بہار فرار ہو گیا تھا۔ مکان مالک کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھیرج کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ قبل اس نے ریما کماری سے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں بنگلورو منتقل ہو گئے تھے۔
ملزم کے مطابق، بنگلورو منتقل ہونے کے بعد ریما کی اس میں دلچسپی کم ہو گئی تھی اور وہ سوشل میڈیا ریلز بنانے میں زیادہ وقت گزارتی تھی، جبکہ کھانا بھی صرف اپنے لیے ہی پکاتی تھی۔ یہی لڑائی کی وجہ بنی اور اسی دوران ریما کو قتل کر دیا۔


