ہومUncategorizedمکہ دفاعی معاہدہ امن و استحکام کے لیے اہم ہے، او آئی...

مکہ دفاعی معاہدہ امن و استحکام کے لیے اہم ہے، او آئی سی

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ او آئی سی نے ایکس پر جاری بیان میں اس اسٹریٹجک اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے تینوں ممالک کی قیادت کی دانشمندی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ معاہدہ سلامتی کے بڑھتے چیلنجز کے مقابلے میں یکجہتی کو فروغ دینے والا ہے۔

بحرین نے بھی سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کو علاقائی دفاعی نظام کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کی عکاسی کرتا ہے۔ بحرین نے خلیج تعاون کونسل کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں