ہومBlogوزارت منصوبہ بندی کی جانچ میں 176 خوردنی مصنوعات غیر معیاری قرار

وزارت منصوبہ بندی کی جانچ میں 176 خوردنی مصنوعات غیر معیاری قرار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزارت منصوبہ بندی نے پیک شدہ خوردنی تیل، گھی اور دودھ کے 491 نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد 315 نمونوں کو قومی معیار کے مطابق قرار دیا ہے۔

لیبارٹری رپورٹ کے مطابق 491 نمونوں میں سے 176 نمونے قومی معیار پر پورا نہ اتر سکے اور تقریباً 36 فیصد نمونے غیر معیاری پائے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بناسپتی گھی کے 204 نمونوں میں سے 98، بلینڈڈ کوکنگ آئل کے 146 نمونوں میں سے 40 اور پیک شدہ مائع دودھ کے 104 نمونوں میں سے 26 نمونے غیر معیاری پائے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق دودھ کے پاؤڈر کے 18 میں سے 8، ریفائنڈ پام آئل کے 4 میں سے 3 اور ریفائنڈ کینولا آئل کے 13 میں سے ایک نمونہ غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں