ہومUncategorizedپیپلز پارٹی وفاق میں بدستور اسی تنخواہ پر کام کرے گی، رانا...

پیپلز پارٹی وفاق میں بدستور اسی تنخواہ پر کام کرے گی، رانا ثنااللہ

دھیرکوٹ (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔

حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جہاں سے ہارتی ہے وہاں دھاندلی کا الزام لگاتی ہے۔

اب تک مسلم لیگ ن نے 24 سیٹیں حاصل کر لی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے 23 سیٹیں کافی ہیں۔ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی اور اگر نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں