کراچی (لارڈ میڈیا) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل مالکان نے پولیس پر حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سمن آباد میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ ہوٹل مالکان اور ان کے کارندوں نے حملہ کردیا۔
حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ اور ایک سپاہی سمیت ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے کچھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


