ہومUncategorizedپاکستان ویٹرنز ٹیم کو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 0-10...

پاکستان ویٹرنز ٹیم کو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 0-10 شکست

پریٹوریا (لارڈ میڈیا) پاکستان ویٹرنز ٹیم کو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 0-10 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

60 سال سے زائد کی ایج کیٹیگری میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

سابق اولمپیئنز جیسے شہباز سینئر، طارق شیخ، اور خالد حمید پر مشتمل پاکستانی ٹیم کو شدید ناکامی ہوئی۔

گروپ ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، ویلز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کا اگلا میچ 9 اگست کو آئرلینڈ اور 11 اگست کو ویلز کے خلاف ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں