اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 کے لیے سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج کے نئے ڈیجیٹل نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ حج بکنگ پرائیویٹ آپریٹرز کی بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی۔ پہلی بار سرکاری حج کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہ راست نگرانی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم وزارت مذہبی امور کی سرکاری پاک حج ایپ کے ذریعے چلائی جائے گی۔


