تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کے ہاتھوں تباہ ہونے والے امریکی طیاروں اور ڈرونز کی باقیات نمائش کے لیے پیش کردی ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نمائش میں امریکی ایف-15ای اور اسٹرائیک ایگل کے ملبے، پائلٹ کی اجیکشن سیٹ، طیارے کی کنوپی کا حصہ، دم کا حصہ اور دیگر ملبہ شامل ہیں۔
نمائش میں ایم کیو 1 پرڈیٹر اور ایم کیو 9 رپپر ڈرونز کی باقیات بھی پیش کی گئی ہیں۔ یہ نمائش ایک زیرِ زمین پاسداران انقلاب کی تنصیب میں کی گئی ہے، جسے ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیت اور جنگی کامیابیوں کی علامت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
یہ نمائش ایران کے لیے محض جنگی ملبے کی نمائش نہیں بلکہ امریکی فضائی طاقت کے خلاف اپنی دفاعی کامیابی کا علامتی مظاہرہ بھی ہے۔


