ہومUncategorizedاحسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی...

احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی پیشکش

لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ملکی حالات پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لائے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج جاری رکھے گی۔

دریں اثنا، لیاقت بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں