ہومپاکستانموٹروے پولیس نے 22 کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ لیے

موٹروے پولیس نے 22 کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ لیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): موٹروے پولیس نے 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چکری کے قریب کارروائی کی گئی، جس کے دوران 11 ٹرکوں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسمگل شدہ سگریٹ پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر 11 ڈرائیورز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے سگریٹ کی مالیت تقریباً 22 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے برآمد شدہ سگریٹ، ٹرکوں اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں