لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہوگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ڈی شیخوپورہ کا کانسٹیبل ساغر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل ساغر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل ساغر نے خفیہ اطلاع پر ریکی کے دوران خطرناک گروہ کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔


