ہومپاکستانپی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ ہلاکت کا مقدمہ خارج، حکومتی شخصیات...

پی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ ہلاکت کا مقدمہ خارج، حکومتی شخصیات بری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران کارکنوں کی مبینہ ہلاکت پر دائر نجی شکایت خارج کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نجی درخواست کو خارج کر دیا جو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں حکومتی شخصیات پر کارکنوں کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ سمیت تمام حکومتی شخصیات کو الزامات سے بری قرار دے دیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں