ہومپاکستانجنوبی وزیرستان میں چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان (لارڈ میڈیا): جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے کمرے کی چھت وزن برداشت نہیں کر سکی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ساجد اللہ محسود، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ کئی روز سے جاری بارشوں کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں