ہومپاکستانایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی...

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کو عالمی توجہ حاصل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے دنیا نے ایک بار پھر پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔ عالمی جریدے ‘فارن افئیر’ نے پاکستان کو ایران امریکا جنگ کے خاتمے میں امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

فارن افئیر نے رپورٹ کیا کہ 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم کال نے جنگی صورتحال کو روک دیا۔ ان کی کوششوں کی بدولت چند ہی گھنٹوں کے اندر جنگ کی روک تھام ممکن ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے اس بحران کے دوران وہ کر دکھایا جو دیگر بڑی طاقتیں جیسے چین، فرانس، جرمنی، بھارت اور برطانیہ نہ کر سکیں۔ پاکستان کا معاشی وزن اور بین الاقوامی تعلقات اسے ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھارتے ہیں۔

فارن افئیر نے مزید کہا کہ امریکا مہنگی جنگوں سے بچنے کے لیے پاکستان جیسی نئی طاقتوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے پر مجبور ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں