ہومانٹرنیشنلظہران ممدانی کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

ظہران ممدانی کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی حکومت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے 73 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا ہے، جبکہ ہزاروں بچوں کی نسل کشی کی ہے۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کے نیتن یاہو پر مقدمہ چلانے کے مؤقف سے متفق ہیں، لیکن نیویارک سٹی انتظامیہ کے پاس نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس آئی سی سی کے وارنٹ پر عملدرآمد کرنے کا اختیار موجود ہے اور اگر نیتن یاہو امریکا آئیں تو ان کے خلاف وارنٹ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اور دیگر جنگی جرائم کے ملزمان کو نیویارک سٹی میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں