کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں سنگیتا نے بتایا کہ فلم ‘مکھو’ میں نعیمہ بٹ کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کے نخرے برداشت نہ کرنے کی وجہ سے انہیں فلم سے الگ کر دیا گیا۔
سنگیتا نے مزید کہا کہ نعیمہ بٹ فلم کی کاسٹ اور دیگر معاملات میں مداخلت کرتی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں معافی مانگنی پڑی اور ایڈوانس رقم واپس کرنی پڑی۔ سنگیتا نے کہا کہ وہ نخرے برداشت نہیں کرتیں اور یہ کہ نعیمہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں، جبکہ انہیں 50 سال ہو چکے ہیں۔
نعیمہ بٹ کے بارے میں سنگیتا نے مزید کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا اچھی بات ہے لیکن فلم میں ان کا کردار بہت اہم تھا۔ ان کے نخروں کی وجہ سے انہیں منع کرنا پڑا، سنگیتا نے یہ بھی کہا کہ ان کے وقت میں نخرے نہیں کیے جاتے تھے۔


