ہومپاکستانپٹرول پمپ اونرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پٹرول پمپ اونرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر آج رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج اہم اجلاس بلا لیا ہے جس میں حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے گئے ہیں۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پرافٹ مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے کیا جائے۔ مزید مطالبہ کیا گیا کہ آئل کمپنیوں کا پٹرولیم ڈیلرز کیلئے کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار یا 15 دن میں تبدیل کی جائیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا نے تینوں مطالبات پر 7 روز کی مہلت مانگ لی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں