ہومانٹرنیشنلبھارت میں نوجوانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

بھارت میں نوجوانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں مودی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں پر وزیر اعظم مودی اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر شدید تشدد کیا گیا، جس کی مذمت کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ دہلی پولیس کی بربریت شرمناک ہے۔

بھارتی اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی نے بھی اس تشدد کو نوجوانوں کی تذلیل قرار دیا ہے۔ عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب جانے والی سڑکوں پر مظاہرین پر بدترین تشدد کیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور دہلی کے دو ہسپتالوں میں 100 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔ بلومبرگ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پولیس تشدد پر شدید تنقید کی اطلاع دی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج نے بیرون ملک مقیم بھارتی نوجوانوں کو بھی مشتعل کر دیا ہے، جہاں برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرین نے مودی کے اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ امتحانی اسکینڈل سے شروع ہونے والا احتجاج مودی حکومت کے خلاف منظم تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں