ہومپاکستانپنجاب کے دریاؤں میں مون سون بارشوں سے پانی کا اضافہ

پنجاب کے دریاؤں میں مون سون بارشوں سے پانی کا اضافہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالا باغ پر 3 لاکھ 17 ہزار اور چشمہ پر 2 لاکھ 295 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار، خانکی پر 1 لاکھ 52 ہزار اور قادرآباد پر 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بتایا کہ دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں