ہومپاکستانگڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا

کراچی (لارڈ میڈیا): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 70 پیسے اور حال ہی میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کھڑی ہو سکتی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے آج رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں