ہومانٹرنیشنلفرانس نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگا...

فرانس نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی

پیرس (لارڈ میڈیا) فرانس کی پارلیمنٹ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت یہ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جو بچوں کی صحت اور سلامتی کے پیش نظر ایسا قانون نافذ کر رہا ہے۔

فرانسیسی جونیر وزیر اے آئی اینے لے ہنینف نے کہا ہے کہ یہ اقدام فرانس کو یورپ میں ڈیجیٹل میچورٹی اپنانے والا پہلا ملک بناتا ہے اور اس عمل کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی نے اس قانون کی منظوری دی، جہاں سینیٹ میں 243 ارکان نے حمایت اور 2 نے مخالفت کی جبکہ قومی اسمبلی میں 279 ارکان نے حمایت اور 81 نے مخالفت کی۔

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ قانون اگلے تعلیمی سیشن کے آغاز پر نافذ ہو۔ انہوں نے اپریل میں نوجوانوں پر زور دیا تھا کہ وہ فون بند کریں اور مطالعہ کریں۔

یہ قانون نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے ستمبر کے تعلیمی سال کے آغاز سے نافذ العمل ہوگا جبکہ پہلے سے موجود اکاؤنٹس کے لیے اس کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔ اس کے تحت ہائی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی بڑھا دی گئی ہے اور سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی تصدیق فرنچ پرائیویسی ریگیولیٹر سے درکار ہوگی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں