ہومUncategorizedسلمان خان سب کو برابر اہمیت دیتے ہیں، شہناز گل

سلمان خان سب کو برابر اہمیت دیتے ہیں، شہناز گل

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ اور سابق بگ باس کنٹسٹنٹ شہناز گل نے سلمان خان کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت خیال رکھنے والے شخص ہیں۔ شہناز نے کہا کہ سلمان خان نہ صرف ان کا بلکہ سب کا خیال رکھتے ہیں اور سب کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔

شہناز گل نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بگ باس 13 کے دوران سلمان خان نے ان کی بھرپور رہنمائی کی، مگر یہ حمایت ہمیشہ سچائی کی بنیاد پر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ سلمان خان کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ ہیں، لیکن ایسا نہیں تھا۔ اگر وہ غلطی کرتیں تو سلمان خان انہیں ان کی غلطی پر ٹوکتے بھی تھے۔

شہناز گل نے مزید کہا کہ سلمان خان ایک بہترین میزبان ہیں اور اپنے اردگرد موجود ہر شخص سے محبت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں