ہومUncategorizedفرانسیسی کپتان ایمباپے کی ٹیم پر کھلی تنقید

فرانسیسی کپتان ایمباپے کی ٹیم پر کھلی تنقید

نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کے بعد فرانسیسی ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ فرانس کی ٹیم کے کپتان کلین ایمباپے نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا کھیل اس قابل نہیں تھا کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی۔

فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے نے اپنی ٹیم کی حکمت عملی اور تکنیکی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فرانس کی ٹیم سیمی فائنل جیسے بڑے مقابلے کے معیار پر پورا نہیں اتری۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمباپے نے کہا کہ وہ کھیل پیش نہیں کر سکے جو ان کا مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسپین نے فرانس کی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا۔

ایمباپے نے کہا کہ میدان کے بیچ میں کھلاڑیوں کی کم تعداد اسپین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے معیار کی نہیں تھی۔

ایمباپے نے کہا کہ ہمیں اس شکست کا سامنا سر اٹھا کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ جیتتے ہیں تو سر اٹھا کر جیتتے ہیں اور جب ہارتے ہیں تو بھی سر اٹھا کر ہار قبول کرنی چاہیے۔

27 سالہ ایمباپے نے ورلڈ کپ میں آٹھ گول کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو سنبھالنا ہوگا، چھٹیاں گزارنی ہوں گی اور آگے بڑھنا ہوگا۔

فرانس کی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں نہیں پہنچ سکی جبکہ اسپین نے اپنی مضبوط کارکردگی سے عالمی فٹبال میں اپنی حیثیت ثابت کر دی ہے۔

ایمباپے کے بیانات فٹبال شائقین کے درمیان بحث کا موضوع بن گئے ہیں، کچھ لوگ اسے دیانت دارانہ خود احتسابی قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض ناقدین کے خیال میں ان کے الفاظ سخت تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں