کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں فرانس اور اسپین کے درمیان میچ دیکھنے لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور عامر خان نے ہاتھ ہلا کر خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال اور باکسنگ پسند کرنے والوں کا گڑھ ہے۔
لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی گئی تھی اور لیاری کے شوقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور میچ کو خوب انجوائے کیا۔ سابق باکسنگ چیمپئن عامر خان کی موجودگی پر شائقین خوشی سے نہال ہوگئے اور خوب نعرے لگائے۔
عامر خان نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں صلاحیت کی کمی نہیں، یہاں کے لوگوں کو کھیلوں سے لگاؤ ہے، لیاری منی برازیل کہلاتا ہے اور باکسنگ یہاں کا دوسرا پسندیدہ کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کی خواہش ہے اور بلاول بھٹو زرداری اور نبیل گبول تعاون کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فٹبال میں میری پسندیدہ ٹیم برطانیہ کی ہے اور اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔


