ہومUncategorizedلیاری میں کریکر حملہ، جماعت اسلامی کے 3 کارکن زخمی

لیاری میں کریکر حملہ، جماعت اسلامی کے 3 کارکن زخمی

کراچی (لارڈ میڈیا): لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں جمعہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جماعت اسلامی کی زیر تعمیر عمارت پر کریکر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 3 کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کریکر پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت عبدالبقی، حسین، اور غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے جائے وقوع کو سیل کر کے کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم واقعہ میں ملوث ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں