ہومUncategorizedخیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 80.7 ارب روپے جاری کر...

خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 80.7 ارب روپے جاری کر دیے

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 80.7 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کا 40 فیصد حصہ یکمشت جاری کیا گیا ہے، جبکہ نئے منصوبوں کے لیے فنڈز ان کی منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

کامران احمد آفریدی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم کا اجراء صوبے کے مالی استحکام کا ثبوت ہے۔ بندوبستی اضلاع کے مختلف منصوبوں کے لیے 61 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سڑکوں، آبپاشی، شہری ترقی اور لوکل گورنمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت 11 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں اے ڈی پی کے تحت 7.9 ارب روپے بھی شامل ہیں۔ ضم اضلاع میں سڑکوں کے لیے 2.3 ارب، صحت کے لیے 1.2 ارب، اور تعلیم کے لیے 1 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری خزانہ نے مزید بتایا کہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 1.9 ارب روپے، صحت کے لیے 4.5 ارب روپے اور امن و امان کے لیے 1.7 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ضم اضلاع کی ترقی کے لیے بھی مختلف منصوبوں کے تحت فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں