ہومUncategorizedامریکا میں مسلمان شخص پر چاقو سے حملہ

امریکا میں مسلمان شخص پر چاقو سے حملہ

ویسٹ ویلی سٹی (لارڈ میڈیا): امریکا کی ریاست یوٹا میں ایک مسلمان شخص پر مذہبی نفرت کی بنیاد پر حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے متاثرہ شخص کو متعدد بار چاقو مارا اور اعتراف کیا کہ وہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔

یہ واقعہ یوٹا کے ویسٹ ویلی سٹی میں ویلی فیئر مال میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص ایک کیوسک پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 48 سالہ پیٹر مائیکل لارسن نے متاثرہ شخص کا نام اور مذہب پوچھنے کے بعد اس پر چاقو سے حملہ کیا۔

متاثرہ شخص کے جسم پر گہرے زخم آئے اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسے تقریباً 15 مرتبہ چاقو مارا گیا۔

شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کیا، جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف اقدامِ قتل اور خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

امریکی مسلم تنظیموں، بشمول کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز، نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کا افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں