گجرانوالہ (لارڈ میڈیا): پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
گجرانوالہ کی عدالت میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور شہداء کا مذاق اڑایا ہے۔ درخواست گزار منظور قادر بھنڈر نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے پر وضاحت کے لئے طلب کیا ہے۔ عدالت میں اس کیس کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔


