ہومتازہ ترینایران کی آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب بند کرنے کی دھمکی

ایران کی آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب بند کرنے کی دھمکی

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روکنے کے بعد بحیرہ احمر میں ‘باب المندب’ کو بند کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اس اقدام سے واشنگٹن پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور عالمی تجارت کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، ایران کے حلیف حوثی باغی سعودی عرب کے یمن پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں باب المندب کو بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ اس سے تیل کی قیمتیں دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

حوثی تحریک کے رکن محمد الفرح نے ایران کے پریس ٹی وی پر کہا کہ واشنگٹن کی سعودی عرب کو یمن پر حملوں کے لیے اکسانا امریکا کے حق میں نہیں ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرمز کے بعد باب المندب کو بھی خطرے میں ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اینڈریاس کریگ نے حوثیوں کی دھمکی کو ایران کا ‘دوسرا ایٹمی آپشن’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران یہ قدم صرف بڑی جنگ کی صورت میں اٹھائے گا۔

سعودی عرب کے گلف ریسرچ سینٹر کے چیئرمین عبدالعزیز صقر نے کہا کہ خلیجی ممالک ایران کے ساتھ سفارت کاری کی حدوں کو ختم سمجھ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں