ہومتازہ ترینعامر خان کی شادی پر عالم دین کا اعتراض، فتویٰ جاری

عامر خان کی شادی پر عالم دین کا اعتراض، فتویٰ جاری

ممبئی (لارڈ میڈیا): بولی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی پر اتر پردیش کے ایک عالم دین نے اعتراض کرتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ہے۔ مفتی اعظم مولانا چودھری ابراہیم حسین نے کہا ہے کہ یہ شادی اسلامی شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے۔

مفتی حسین نے انٹرنیٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ مسلمان مرد کا غیر مسلم عورت سے شادی کرنا جائز نہیں جب تک کہ وہ اسلام قبول نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شادی گناہ کے زمرے میں آتی ہے اور لوگوں کو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔

فتویٰ کے جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب عامر خان نے خود پر لگنے والے لو جہاد کے الزامات کی وضاحت کی تھی۔

عامر خان نے کہا تھا کہ ان کا خاندان ہمیشہ سے دوسرے مذاہب کو گلے لگاتا آیا ہے اور ان کی بیویاں رینا دتہ، کرن راؤ اور گوری سپریٹ نے شادی کے لیے مذہب نہیں بدلا کیونکہ یہ شادیاں کورٹ میرج کے ذریعے ہوئی تھیں۔

عامر خان کی نئی بیوی گوری اسپرٹ کا تعلق بنگلور سے ہے اور وہ بیوٹی و ویلنس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔

عامر خان کی یہ تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ طلاق کے بعد انہوں نے کرن راؤ سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے اور 2021 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں