ہومUncategorizedایم ٹو موٹر وے پر شہزور گاڑی سے ٹرالر نے ٹکر...

ایم ٹو موٹر وے پر شہزور گاڑی سے ٹرالر نے ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں (لارڈ میڈیا): ایم-2 موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں ہارڈ شولڈر پر کھڑی شہزور گاڑی کو ٹرالر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق شہزور گاڑی ایکسل کی تکنیکی خرابی کے باعث رکی ہوئی تھی۔ موٹروے پولیس نے قواعد کے مطابق گاڑی کو امداد فراہم کی تھی اور جائے وقوعہ پر کوننگ بھی کی گئی تھی تاکہ دیگر گاڑیوں کو خبردار کیا جا سکے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائیوں کی نگرانی کی۔ موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی ممکنہ وجہ ٹرالر ڈرائیور کو دوران سفر اونگھ آنا قرار دی گئی ہے۔ ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں