ہومUncategorizedمریخ نما ماحول میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لیے ناسا...

مریخ نما ماحول میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لیے ناسا کی پیشکش

ہیوسٹن (لارڈ میڈیا): امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ اور چاند جیسے مصنوعی ماحول میں تقریباً ایک سال گزارنے کے لیے رضاکاروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس تحقیق کا مقصد طویل خلائی مشنز کے دوران خلا بازوں کی صحت، کارکردگی اور ذہنی و جسمانی تیاری کا جائزہ لینا ہے۔

ناسا کے مطابق، منتخب رضاکار ہیوسٹن میں جانسن اسپیس سینٹر میں رہیں گے جہاں ان کو محدود اور الگ تھلگ ماحول میں رکھا جائے گا، تاکہ حالات کو مستقبل کے انسانی مشنز سے ملتا جلتا بنایا جا سکے۔ اس تجربے کو ‘مون اینڈ مارس ایکسپلوریشن اینالاگ’ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ تحقیق چاند پر طویل مدتی انسانی موجودگی اور آرٹیمس مشنز کی منصوبہ بندی میں بھی معاون ہوگی۔ ناسا کے دو سابق تحقیقی منصوبے ‘ہیومن ایکسپلوریشن ریسرچ اینالاگ’ اور ‘کریو ہیلتھ اینڈ پرفارمنس ایکسپلوریشن اینالاگ’ کے اہم حصے اس مشترکہ مشن میں شامل کیے گئے ہیں۔

مشن کے لیے مخصوص جسمانی اور تعلیمی معیار پورا کرنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو کئی روزہ انتخابی عمل سے گزرنا ہوگا جبکہ ناسا ان کے جسمانی اور نفسیاتی جائزے بھی کرے گا۔

رضاکار مریخ کی سطح پر چہل قدمی کی نقل کرنے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے اور ان کا صحت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ناسا مختلف آلات، ٹیکنالوجیز اور حفاظتی طریقہ کار کو جانچے گا جو طویل خلائی سفر میں خلا بازوں کی مدد کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے افراد ناسا کے ‘اینالاگز ریکروٹنگ’ پیج پر جا کر رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے والے افراد کا امریکی شہری یا گرین کارڈ ہولڈر ہونا ضروری ہے جبکہ ان کی عمر 30 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں