نئی دہلی (لارڈ میڈیا) افغان طالبان کے وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے بھارت میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ان کے مطابق انہیں بھارت میں کسی غیر ملک کا احساس نہیں ہوا، بلکہ ایسا لگا جیسے وہ اپنے ہی ملک میں ہوں۔
بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق مولوی عطاء اللہ عمری کے اس بیان نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان کے ممکنہ کردار پر سوالات پیدا کر دیے ہیں۔
ماہرین نے مولوی عطاء اللہ عمری کے بیان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان نظریاتی قربت ظاہر ہوتی ہے، جس کا اثر پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نظر آتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت اور طالبان حکومت کے درمیان مبینہ مماثلت کا ظہور مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم میں ہوتا ہے۔ طالبان حکومت کا بھارت سے نظریاتی قربت اختیار کرنے کا دعویٰ اسلامی روایات سے انحراف کی علامت ہے۔


