واشنگٹن (لارڈ میڈیا): وائٹ ہاؤس کے سابق عہدیدار راحم ایمانوئل نے ظہران ممدانی کو امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کی قومی سلامتی کو جس انداز سے چلایا، اس نے اسرائیل کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راحم ایمانوئل نے کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے امریکا کے ساتھ اسرائیلی اتحاد کو نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل نے امریکا اور یورپ کو کھو دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اسرائیل عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے اور اس کی معیشت متاثر ہو رہی ہے، جو اسرائیل کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔


