ہومUncategorizedسینیٹ کمیٹی نے سابق ارکان پارلیمنٹ کے لیے بلیو پاسپورٹ کا بل...

سینیٹ کمیٹی نے سابق ارکان پارلیمنٹ کے لیے بلیو پاسپورٹ کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سابق ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل و عیال کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے کی۔ اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر نے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا، جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔

ترمیمی بل کے مطابق سابق ارکان پارلیمنٹ اور ان کے شریک حیات مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جبکہ 28 سال سے کم عمر کے زیر کفالت بچے بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اس بل کے تحت سابق ارکان پارلیمنٹ کو ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز کے مساوی سہولت فراہم کی جائے گی، جو پہلے سے ہی ان کے فیملیز کو دستیاب ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت داخلہ اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی، جس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اسلام آباد کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ جواب میں طلال چودھری نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ اسلام آباد پولیس میں سب فرشتے ہیں، غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔

اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری واٹر سائیڈ سیفٹی بل بھی پیش کیا جو منظور کر لیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں