ہومUncategorizedوزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون پر خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق، انہوں نے جمعے کو ہونے والی اس گفتگو میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے باہمی وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاس داری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت خطے اور اس سے باہر باہمی افہام و تفہیم، احترام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے پائیدار بنیاد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا اور امن برقرار رکھنے کے لیے مخلصانہ اور دیانت دارانہ کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور پُرتپاک جذبات کا اظہار بھی کیا۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں حالیہ حملوں کے تناظر میں قطر کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں