ہوماہم ترینایران نے امریکی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے...

ایران نے امریکی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے دیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جنگ بندی کے اصولوں کی پابندی نہیں کر رہے ہیں، اور امریکی اقدامات مزید پسپائی اور پشیمانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اختلافات ہیں تو فون اٹھائیں اور بات کریں۔ وینس نے مزید کہا کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور امریکا نے جنگ بندی کی پاسداری کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر چار ڈرونز سے حملہ کیا تھا، جس میں ایک ڈرون بڑے کارگو جہاز کے اوپری ڈیک سے ٹکرایا۔ دیگر تین ڈرونز کو امریکا نے مار گرایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران میں دوبارہ سخت حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں